عیدالفطر میٹھی،لطف اور خوشی کا دن ہے۔اس دن پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلہ دیش کی خواتین اپنے دن کا آغاز کسی میٹھی ڈش سے پکا کر کرتی ہیں۔
اس کے بعد مصالحہ دار کھانوں کے پکانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
شامی کباب بھی عید کے دن کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہےجوکہ پری عید پر مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
اس لیے اپنی عید کو ان مزیدار لوازمات کے ساتھ انجوئے کریں۔
دودھ،ایک کلو۔
تھوڑے سے دودھ میں کارن فلور ملا لیں۔
یک پتیلی میں دودھ کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔جب دودھ ابلنے کے قریب ہو تو کارن فلور ملے دودھ کا ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر آہستہ آہستہ چمچ چلائیں۔
تھوڑی دیر کے بعد چینی بی شامل کر دیں۔جب دودھ گاڑھا ہو جائےبتو چولہا بند کر دیں۔اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
سویوں کو الگ سے ابال لیں۔
دودھ کو ٹھنڈا ہونے پر اس میں آدھا فروٹ، ابلی ہوئی سویاں،سیب،کیلا شامل کر کےاسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
ٹھنڈا ہونےپر روح افزاء،کریم اور پستے بادام سے گارنش کریں۔