انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں، نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جبکہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے جبکہ دیگر 5 کرکٹرز تاحال موقع ملنے کے منتظر ہیں۔
آئی پی ایل میں ایک ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کر سکتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں پلئیرز نے آئی پی ایل کو اہم قرار دیا تھا تاہم اب فرنچائزز کی جانب سے نامور کرکٹرز کو موقع ہی نہیں مل سکا۔
نیوزی لینڈ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کیوی کرکٹر میدان پر دیگر کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 3 میچز میں باہر بیٹھے اور 2 میچز میں موقع ملا تو محض 27 رنز ہی بناسکے جبکہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جارح مزاج کیوی اوپنر رچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 میچز میں 118 رنز بناسکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری جیسے بڑے ناموں کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔