وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی اور امن عامہ کے لیے پولیس حکام کو سیکیورٹی انتظامات کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔
عید پر سیکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں، عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، سینئر پولیس حکام چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔
ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر، عید پر کرایوں میں بڑیرعایت
متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کا زکوٰۃ الفطر سے متعلقاعلان