Aaj Logo

شائع 10 اپريل 2024 12:59pm

پائن ایپل کریمی ڈیلائٹ کھائیں، آئس کریم کو بھول جائیں

گرمیوں میں آئس کریم کھانے کا اکثر دل چاہتا ہے۔یقین جانیے ہماری آج کی تر کیب آئس کریم کا اچھا نعم البدل بن سکتی ہے۔خصوصا عید کے دنوں میں۔

اجزاء

  • کریم،500گرام
  • پائن ایپل جیلی،ایک پیکٹ
  • پائن ایپل،ایک عدد،چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
  • کنڈینسنڈ ملک،حسب ضرورت

ترکیب

ایک پتیلی میں دو کپ پانی گرم کر لیں۔اس گرم پانی میں جیلی ڈال کر پکالیں اور پھر جمانے کے لیے رکھ دیں۔

ایک پیالے میں کریم نکال لیں اور اسے اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اب اس میں کنڈیسنڈ ملک ڈالیں اور ساتھ ہی پھینٹتی جائیں۔یہاں تک کہ سب یک جان ہوجائے۔

اس کے بعد پائن ایپل جیلی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اور پانچ منٹ تک مزید پکائیں۔آنچ بند کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور پھر فریج میں دو سے تین گھنٹے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں

فریج میں سے باہر نکال کر چاہیں تو اوپرسے چوپ کیے ہوئے بادام چھڑک دیں۔

ٹھنڈا ٹھنڈا پائن ایپل کریمی ڈیلائٹ کھائیں اور آئس کریم کو بھول جائیں۔

Read Comments