جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی اور تامل فلموں کے سپر اسٹاردھنوش اوران کی سابقہ اہلیہ ایشوریا رجنی کانت نے طلاق کے لیے مدراس کی سول عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
بھارتی جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
واضح رہے کہ دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کی شادی 18 برس قبل ہوئی تھی۔ ایشوریا جو خود بھی فلم پروڈیوسر ہیں، تامل اور ہندی فلموں کے شہرت یافتہ سینئر اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ تامل فلموں کے اداکار و گلوکار ویکنکٹیش پرابھو کستھوری راجہ المعروف دھنوش اور انکی 42 سالہ اہلیہ گلوکارہ و فلم ڈائریکٹر ایشوریا رجنی کانت نے 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نوٹ میں اپنی علحیدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے دونوں علیحدہ رہتے ہیں۔دونوں کے دو بیٹےبھی ہیں۔
جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھنوش کی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبر سامنے آنے پران کے پرستار صدمے میں مبتلا ہوگئےہیں۔