وزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ کے جیلوں میں قید قیدیوں کی سزا میں 120دن کی خصوصی معافی کی منظوری دی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے منظوری آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پردی، سزا معافی کا اطلاق قتل،جاسوسی،بغاوت،ریاست مخالف سرگرمی کےقیدیوں پرنہیں ہوگا۔
زنا، اغوا،ڈکیتی،منشیات کے جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کےحقدار نہیں ہونگے نہ ہی مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار ہونگے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے اپنے مراسلہ میں کہا کہ قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے۔