وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے دو روزہ دورہ کے دوران وفد کے ہمراہ وزیر اعظم نےعمرہ کی ادائیگی کی، خانہ کعبہ کا طواف کیا اور نوافل بھی پڑھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، شہباز شریف نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔
شہباز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ انہوں نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی۔
وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی مانگی۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔