سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئےتاہم تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔
چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال عید الفطر ہوگی۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک اس مرتبہ 30 روزوں کا بن رہا ہے۔ اگر پاکستان میں بھی رمضان المبارک 30 روزوں کا ہوا تو یہاں عید جمعرات کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے تھا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔
عبد اللہ الخضیری نے مزید بتایا تھا کہ فلکی حساب کے مطابق آج چاند ، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا۔
ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔