یہ دنیا مہم جوئی،دریافتوں اور بہت ساری حیرتوں سے بھری ہوئی دنیا ہے،خصوصا بچوں کے لیے۔بچوں کا ہر دن ایک مختلف دنیا اور تجربات کی کھوج کا دن ہوتا ہے،جسے ان سے اگلوانا آسان نہیں ہوتا۔
لیکن اپنے بچے کے پورے دن کے راز کو کھولنا اتنا ہی آسان ہو سکتا ہے،جیسے ان سے کچھ متجسس سوالات کا پوچھنا۔
یہاں پانچ ایسی انکوائریاں ہیں،جو آپ کے بچے کی روزانہ چھپی ہوئی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
دن کے کچھ پسندیدہ لمحات کے بارے میں پوچھنے سے انکی خوشی،ہنسی اور شاید تھوری سی شرارت بیان کرنے کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔اور وہ کھیل کے میدان میں اپنی سرگرمیوں سے لے کر رات کے کھانے تک کے اپنے تمام تجربات اور احساسات آپ سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔
کہتے ہیں مسکراہٹ ہزار الفاظ سے بہتر ہوتی ہے،تو کیوں نہ ان مسکراہٹوں کے پیچھے چھپے ہوئے راز کو کھولا جائے۔
ان سے پوچھا جائے کہ وہ آج اتنے خوش اور اچھے موڈ میں کیوں نظر آرہے ہیں۔
آج آپ کے بچے کا کس نے مسکرانے پر مجبور کیا ہے،اس کے بارے میں جان کر آپ ان کی خوشی کو چھو لینے میں کامیاب ہوجا تے ہیں۔خواہ وہ ان کا دوستوں سے کیا گیا مذاق ہو یا ان کے ساتھ کی گئی سرپرائزنگ ٹریٹ ہو،یا کوئی چھوٹی سی شرارت ہو۔
ہر دن سیکھنے کے نئے مواقع لاتا ہے،اور آپ کا بچہ بھی اس سے مستثنی نہیں قرار دیا جا سکتا۔
ان کی دریافت کردہ کسی نئی چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر کے،آپ ان جذبہ تجسس کو بھڑکا سکتےہیںاور زندگی بھر سیکھنے سے محبت پیدا کر رہے ہوتے ہیں،چاہے وہ کوئی دلچسپ حقیقت ہو یا کوئی دل دہلادینے والا کوئی تجربہ،یا پھر ان کے ذخیرہ الفاظ میں کسی نئے لفظ کا اضافہ ہو۔
بچوں سے پوچھیں کہ آج آپ نے کسی کی کس طرح مدد کی۔یہ سوال ان کے اندر ہمدردی اور دوسروں کی مدد کے جذبات کو ابھارنے میں مدد دے گا،خواہ وہ کسی ضرورت مند دوست کی مدد کرنا ہو،بہن بھائی کو بولے جانے والے تسلی کے دو بول ہوں یا اپنی پسندیدہ ڈش کو دوستوں کے ساتھ شیئر کر نا ہو۔
آپ کے بچے کے سماجی دائرے اور دوستی کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔وہ جیسے ہی باہر کی دنیا میں قدم رکھتا ہے،اس کا روزانہ کئی ہم عمروں سے واسطہ پڑتا ہے۔اسطرح اس کے نئے دوست بھی بنتے رہتے ہیں۔
آج بنائے گئے کسی نئے دوست کے بارے میں پوچھ گچھ کر کے آپ ان کی دوستی اور رابطے کی دنیا کے دروازے کھول رہے ہوتے ہیں۔اس طرح آپ بچے کے نئے دوست کے لئے منائے جانے والے جشن کا تصور بھی کر سکتے ہیں۔