عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔
ریلوے حکام نے عیدالفطر کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا، عیدالفطر کے حوالے سے کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں اندرون ملک کے لیے شیڈول ہیں۔
کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آج شام 6 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 اپریل کو لاہور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہوگی، پہلی اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔
دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روالپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی، عید اسپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے ہوتی ہوئی کل روالپنڈی پہنچے گی۔
کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی 11 بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین میں ساڑھے 800 سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں جبکہ جبکہ ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔
عید کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی ریل گاڑی چلنے پر دیگر شہروں کو جانے والے خوش تھے، ان کہنا تھا کہ انہوں نے کم کرائے اور آرام دہ سفر کے لیے ٹرین کے سفر کا انتخاب کیا یے۔
مسافروں کی روانگی سے قبل اور ریل گاڑی کے ساتھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سیکورٹی انتظامات مکمل کیے تاکہ ریل کا سفر محفوظ رہ سکے۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے ماضی میں 5 ریل گاڑیاں اندرون ملک چلتی تھی جو اب کم ہوکر ایک رہ گئی یے جبکہ کراچی جانے والی بولان میل ہفتے میں صرف 3 دن چلتی یے۔
کوئٹہ کے ویران ریلوے اسٹیشن کو اباد کرنے کے لئے ںند ٹرینوں کو چلانا ناگزیر ہے۔