پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید کے بعد بڑے جلسے کرنے کا اعلان کردیا، علی محمد خان نے کہا کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے۔
عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، جلسہ یا احتجاج کسی حساس مقام کے قریب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے، بڑے جلسوں کا بڑا پریشر ہوتا ہے، جلسوں کے ساتھ پر امن احتجاج بھی ہماراحق ہے، جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک پلیس پر کیا جائے گا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کارکن اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی حساس جگہ کے قریب اکھٹے نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکن کسی کو موقع نہ دیں کہ 9 مئی والے ڈرامہ کا معاملہ ہو، کارکن متحدہ رہے اور توجہ دوسری طرف نہ دیں۔
پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شہریار آفریدی کیقیادت کو وارننگ