بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ رات انڈین پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران ویرات کوہلی نے اپنی آٹھویں سینچری مکمل کی ہے، جس کے بعد اب وہ بابر اعظم کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ہفتے کے روز جے پور کے سوامی مانسنگھ اسٹیڈیم میں راجھستان رائلز اور رائلز چیلنجرز بانگلور کے درمیان ہونے والے میچ میں 67 گیندوں پر ویرات کوہلی نے اپنی 8 ویں سنچری مکمل کی ہے۔
اسکے ساتھ ہی وہ ایونٹ کے پہلے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، پہلے نمبر پر ویرات کوہلی 8 سنچریوں کے ساتھ، دوسرے نمبر پر کرس گیل 6 سنچریوں کے ساتھ، جوس بٹلر 5 اور کے ایل راہول 4 سچنریوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک کرس گیل 22 سنچریاں بنا کر پہلے نمبر ہیں۔
جبکہ دوسرے نمبر پر بابر اعظم 11 سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر اور گزشتہ رات کی سنچری کے بعد ویرات کوہلی 9 سنچریوں کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
جبکہ مائیکل کلینگر 8 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر اور ڈیوڈ وارنر اور آورن فنچ بھی 8، 8 سنچریوں کے ساتھ 5 ویں اور چھٹے نمبر ہیں۔