سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن، اسپیکر، ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل/پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
بیرسٹرعلی طاہر نے مؤقف اپنایا کہ سنی اتحاد کونسل ایک سیاسی جماعت ہے، 9 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو 2 خواتین، ایک اقلیتی نشست دینا تھی، لیکن یہ نشستیں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو دے دی گئیں۔
جس کے بعد عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن، اسپیکر، ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔