Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:21pm

کلثوم اور مریم نواز سے آڈر لیتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف

پاکستان کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل کا حیران کن انکشاف اس وقت سامنے آیا جب انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔

صبا فیصل نے نجی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اُنہوں نے کبھی کوئی کاروبار کیا ہے؟جس پر صبا فیصل نے کہا کہ میں میڈیا میں قدم رکھنے سے پہلے لاہور میں اپنی کپڑوں کی فیکٹری چلا رہی تھی اور میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ فیکٹری اور کاروبار دونوں ہی بہت اچھی چل رہی تھی لیکن کراچی شفٹ ہونے پر فیکڑی بند کرنی پڑ گئی، بند کرنا پڑی

صبا فیصل نے کہا کہفیکٹری بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا اس کے لئے مجھے 69 ماہ تک سوچنا پڑااور پھر استخارے بھی کیے اور اللہ سے رجوع کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو مجھے پچھتانا پڑے، چلتا ہوا بزنس بند کردوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ استخارے کے بعد، میں نے اپنی فیکٹری بند کی اور سب کچھ چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوگئی تھی، شوبز میں آنے کے بعد مجھے کاروبار بند کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔

Read Comments