الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے، سندھ اور پنجاب سے سینیٹ کے 12، 12، بلوچستان سے 11 اور اسلام آباد سے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔
سندھ سے پیپلز پارٹی کے 10، ایم کیو ایم کا ایک اور ایک آزاد سینیٹر منتخب ہوا جبکہ ایم کیو ایم کے امیر علی الدین اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیانی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
پیپلزپارٹی کے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی سید اور ندیم احمد بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹس پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو کا نوٹفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
خواتین کی نشستوں پرقرت العین مری اور روبینہ قائم خانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سندھ سے اقلیت نشست پرپیپلزپارٹی کے پونجو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پنجاب سے 12 منتخب سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ن لیگ کے9، سنی اتحاد کونسل اور متحدہ وحدت المسلمین کا ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار محسن نقوی کامیاب ہوئے۔
بلوچستان سے 11 سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 3،3 ، جے یو آئی کے 2، این این پی اور این پی کا ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار انوارالحق کاکڑ کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 9، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا ایک ایک سینیٹر کامیاب ہوئے، پنجاب سے محسن نقوی آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل نشستوں پر احد چیمہ، پرویز رشید، علامہ ناصر عباس، حامد خان، طلال چوہدری اور ناصر محمود، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اور نگزیب مصدق ملک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس کےعلاوہ خواتین کی نشستوں پر انوشہ رحمان اور بشریٰ بٹ جبکہ غیر مسلموں کی ایک نشست پر خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اسلام آباد سےجنرل نشست پر رانا محمود الحسن، ٹینکوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
سینیٹ الیکشن: سنی اتحاد کونسل کی خواتین کا دیگر جماعتوں کو ٹف ٹائم،کس کو کتنے ووٹ ملے؟
دوبارہ گنتی میں کامیاب لیگی امیدوار کا نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ نےمعطل کردیا