خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف اپوزیشن نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے
پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن خیبرپختونخوا میں ممبران سے حلف نہیں لیا جارہا جس کے بعد اب اپوزیشن ممبران نے پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
احتجاج میں اے این پی، جے یو آئی، ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی پی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران شرکت کریں گے۔
اپوزیشن ممبران کے مطابق آج 2 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے جمع ہوں گے اور ممکنہ طور پر افطار بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کرینگے۔