وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آج یوم القدس پرصہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے۔
عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے اسرائیل، فلسطین اور بیت المقدس پر غیرقانونی قابض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، تاہم عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یوم القدس پر مریم نواز نے بھی پیغام جاری کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں، آزادی کی خاطرجان قربان کرنےوالےفلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں جائے گی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں امن ایک خواب ہی رہےگا جب تک مسئلہ فلسطین اورکشمیر حل نہیں ہوتا، عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اورمعاہدوں پرعملدرآمد کروائے۔