متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کردیے۔
امریکی حکومت نے سر توڑ کوششوں کے بعد یہ تعلقات قائم کرلئے تھے اور اگلے مرحلے میں سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرایا جانا تھا۔
اسرائیلی میڈٰیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے ہیں،
اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے،۔
اماراتی سفیر محمد الخاجہ کا کہنا ہے امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کیا ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ، مستقبل میں اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔