اداکارہ ارسلا صدیقی کہتی ہیں شوبز میں آنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن اچانک موقع مل گیا تو والد صاحب کچھ عرصے کیلئے ناراض ہوگئے تھے ۔
آج ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ارسلا صدیقی کا کہنا تھا کہ ہر کام میں جدوجہد اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے میں نے پہلا آڈیشن ایک بڑے چینل پر دیا تھا لیکن مجھے 8 ماہ بعد کال آئی تھی اور ایک چھوٹے سے کردار کیلئے پہلا پراجیکٹ کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکاری آسان کام نہیں یہ ایک محنت طلب کام ہے ہم صبح 10 بجے سے رات 10 یا 11 بجے تک کام کرتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کو لگتا ہے یہ آسان کام ہے ۔
ارسلا نے بتایا اپنے کریئر میں زیادہ تر رونے والے کردار شاید اس لیے ادا کئے کیونکہ ڈائیکٹرز کو لگتا ہے میں اچھا روتی ہوں اور یہ حقیقت بھی ہے کہ میں کبھی رونے سے متعلق مناظر کیلئے کسی چیز کا استعمال نہیں کرتی مجھے خود ہی رونا آجاتا ہے ۔