بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل کے میچز جاری ہیں، تاہم کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی اور تناؤ کی صورتحال بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔
ایسا ہی کچھ انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کے ساتھ ہوا ہے، جس کے 2 کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کے درمیان معاملات کچھ ٹھیک نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز میں کئی فیصلوں پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث ہوتی ہے، جبکہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اب مزید بگڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روہت شرما آل راؤنڈ ہاردک پانڈیا کی کپتانی سے ناخوش ہیں، جبکہ وہ رواں سال کے آئی پی ایل کے اختتام پر ٹیم کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے 2011 میں ممبئی انڈینز کا حصہ بننے والے روہت شرما کو ممبئی انڈینز نے 9 اعشاریہ 2 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا تھا۔
سابق کپتان نے ایونٹ کے 201 میچز میں 5110 رنز بنائے ہیں، جبکہ آئی پی ایل ایونٹس میں 5 مرتبہ ٹائٹلرز اپنے نام بھی کیے ہیں۔
ایونٹ میں ٹیم کی شکست پر روہت شرما اور ہاردک پانڈیا آمنے سامنے آ چکے ہیں، جس کے باعث ڈریسنگ روم کا ماحول بھی گرما گرم ہو جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ روہت شرما ٹیم کو چھوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔