Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 02:01pm

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا، عبوری ضمانت منظور

Welcome

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 2 مقدمات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔

کیس کی سماعت سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکیل علی بحاری مرتضیٰ طوری کے ہمراہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کردی، جس پر عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

عدالت پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ڈیڑھ سال پہلے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا، عدل کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا، چھ ججز کی بات نہیں ، دو ہزار ججز کے ساتھ ایسا ہورہاہے، جو اعظم سواتی کے ساتھ ہوا، سب کے ساتھ ہورہاہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ماضی کی طرح ہی ہوگا۔

Read Comments