دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 232 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خطرات کے سبب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 232 آئی بی اوز آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشتگرد کو دھر لیا ہے
سی ٹی ڈی نے یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر، راولپنڈی، چینوٹ، پاکپتن، خانیوال، چکوال، اٹک اور سرگودھا میں کیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے القاعدہ کو مالی معاونت کرنے والے 2 جبکہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا 1 خطرناک دہشتگرد گرفتار کیا گیا ہے۔
دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، 27 ڈیٹونیٹرز، 3 آئی ای ڈیز، اسلحہ، گولیاں، اور نقدی بھی برآمد کر لی۔گرفتار کئے گئے دہشتگردوں میں شہزاد، مدثر، فضل مولا، اعظم، عبدالرحمان، شفیق، ذیشان اور دیگر شامل ہیں۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔