Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2024 09:00pm

کوئی فیصلہ دباؤ میں ڈال کر کیا ہےتو خط کےبعد اس کا کیانتیجہ نکلےگا،جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کوئی شخص کسی ایشوپربات کرتاہےتواسےباغی اورمخالف کہاجاتاہے، سب کےساتھ انصاف ہوناچاہیے اورچہرہ دیکھے بغیر ہونا چاہیے۔

جاوید لطیف کا مذید کہنا تھا کہ کون ہے جو دباؤ ڈال رہاہے اس کا بھی ذکر کریں، کوئی فیصلہ دباؤ میں ڈال کر کیا ہےتو خط کےبعد اس کا کیانتیجہ نکلےگا، تمام سیاسی جماعتوں میں سمجھوتا کرنےوالےلوگ ہوتےہیں، سمجھوتا نہیں کریں گے تو پھرججز کےخط کی بھی ضوررت نہیں پڑےگی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری جماعت میں بھی سمجھوتا کرنے والے لوگ شاید زیادہ ہیں، سب سیاسی قوتیں فیصلہ کرلیں گردن بچانےکیلئےاصول پرسمجھوتا نہیں کریں گے، مرضی کی حکومت گرائیں گے یابنائیں گے تومعیشت کبھی درست نہیں ہوسکتی۔

Read Comments