ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے مسلمان رمضان المبارک کے دوران مسلمان عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، تاہم رواں سال ایک ایسا نوجوان عمرے کے دوران اپنے قد کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 8 فٹ لمبے نوجوان کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کی گئی ہے، تاہم دیگر عمرہ زائرین کی توجہ بھی یہ نوجوان خوب سمیٹ رہا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہیں، جن میں نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ نوجوان کی شہریت واضح نہ ہو سکی ہے، تاہم نوجوان افریقی شہریوں سے کافی مماثلت رکھتا ہے، قد کاٹ، رنگ میں ہو بہو افریقی نوجوانوں کی ترجمانی کر رہا ہے۔
نوجوان کو اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ عمرہ زائرین سے مصافحہ بھی کر رہا ہے اور اپنی عبادت بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
اس سب میں کئی عمرہ زائرین نوجوان کے ارد گرد تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے دکھائی دیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اگرچہ عمرے کی نیت سے آیا تھا، تاہم اسے عمرہ زائرین کی جانب سے گھیر لیا گیا ہے۔
اس پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے گئے ہیں، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کو چھوڑ کر لوگ اس کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
جبکہ کئی صارفین نوجوان کو دیکھ کر ماشاء اللہ لکھتے بھی دکھائی دیے۔