Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2024 02:58pm

ارشد شریف اور ظل شاہ کے ٹکڑے ٹکڑے کیے گیے، شاندانہ گلزار کا دعوی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو میں شہید صحافی ارشد شریف اور ظل شاہ سے متعلق دعویٰ کر دیا ہے، جبکہ مخصوص نشستیں دینے پر بھی سوال اٹھا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شاندانہ گلزار کی ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ لاقانونیت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے دکھ کا مقام ہے۔

یہ چاہتے ہیں ہم اپنی مخصوص نشستیں کسی اور پارٹی کودیں، ہم اپنی مخصوص نشستیں کسی اور کو کیسے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں میں نے الیکشن جیتا ایک مہینے تک مجھے حلف نہیں لینے دیا گیا، اس ملک میں لا قانونیت اس حد تک پہنچ گئی کہ 6 ججز کو خط لکھنا پڑا۔

جو پاکستان سے نفرت کرے گا وہ عمران خان سے نفرت کرے گا یہ لازم ملزوم ہے۔

ارشد شریف کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ظل شاہ کو ٹکڑے ٹکرے کر دیا یہ اب نہیں چل سکتا، 6 ججز کے لکھے گئے خط کو منطقی انجام تک پہنچنا چائیے۔

Read Comments