پاکستان کسٹمز نے ہاکس بے پرغیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی کالی چائے کی پتی کا میگا اسکینڈل بے نقاب کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اکستان کسٹمز نے ہاکس بے پرغیر قانونی طور پر ذخیر کی گئی بلیک ٹی کے گودام پر چھاپہ مارا ہے۔
کارروائی کے دوران گودام میں ذخیرہ کی گئی پانچ سو تیس ٹن بلیک ٹی برآمد کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی بلیک ٹی کی مالیت ایک اشاریہ چھ ارب روپے ہے۔
جبکہ حکام کے مطابق کراچی کی مارکیٹ میں تین ہزار ٹن بلیک ٹی غیر قانونی طریقے سے ٹیکس ادا کیئے بغیر فروخت کی جا چکی ہے۔
حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے ٹیم تنشکیل دی گئی تھی، جس نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے ذریعے کلئیر ہونے والے 14 ٹن کالی چائے کے کنٹینر کی نگرانی جاری رکھی۔
جبکہ محکمہ کسٹمز سے رعایتی ٹیرف پر کلئیر ہونے والے کنٹینر آزاد کشمیر کے بجائے کراچی کے علاےق ہاکس بے روڈ پر موجود عبداللہ گودام مٰں اتارے گئے۔ جس پر ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گودام کی تلاشی لی اور 530 ٹن کالی چائے برآمد کر لی۔
واضح رہے غیر قانونی طریقے سے فروخت کی بلیک ٹی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔