پاکستان نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلرسیکشن پرحملےکی مذمت کی ہے اور حملے کو بین الاقوامی قوانین اور یواین کےچارٹرکی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ حملہ ویاناکنونشن کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے، پاکستان کی طرف سے سخت مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ۔حملہ عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں اور سفارتی تنصیبات پر حملے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہیں۔
پیر کی شب دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر حملے میں دو عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 7 افراد جاں بحق ہوئے۔