انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کیس میں ملوث صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ میانوالی پولیس نے دونوں خواتین ملزمان کا راہداری ریمانڈ مانگا تھا، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلی۔
میانوالی پولیس نے دونوں خواتین ملزمان کا راہداری ریمانڈ مانگا تھا۔ واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔تاہم عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہائی کے بعد 9 مئی فسادات سے متعلق نئے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دوسری جانب صنم جاوید کی والدہ کی پنجاب اسمبلی میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
اس دوران والدہ صنم جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت آنی جانی ہے، سدا حکومت کسی کی نہیں رہتی، آج یہ وزیر اعلیٰ ہے کل کوئی اور وزیر اعلیٰ ہوگی۔
والدہ نے مزید بتایا کہ ہم کواب کسی سے کوئی امید نہیں ہے، ہم کسی پیر فقیر کو بھی نہیں مانتے۔ 2 دن پہلےصنم جاویدکوسرگودھا جیل بھجوادیاگیا۔