Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2024 03:24pm

مردان: پیسکو افسر کی ایم پی اے عبدالسلام کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

Welcome

گزشتہ روز ایم پی اے کے زدوکوب اور دھکمیوں کے باعث پیسکو افسر نے ایم پی اے عبدالسلام کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی ہے۔

مردان میں گزشتہ دنوں ایم پی اے عبدالسلام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں جلوس نکالا تھا۔

جہاں ایم پی اے کی جانب سے کارکنان سمیت پیسکو کے آفس پر دھاوا بولا گیا تھا۔

ایس ڈی او طلحہٰ محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے درجنوں افراد اپنے ہمراہ پیسکو آفس لے کر آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جبکہ ایم پی اے عبدالسلام کی جانب سے گالم گلوچ اور دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔

ترجمان پیسکو کا کہنا تھا کہ متعلقہ علاقہ واجبات کی عدم ادائیگی پرہائی لاسز ایریا میں شمار ہوتا ہے، مذکورہ سانحہ کا مقصد شرانگیزی پھیلانے، سیاسی دباؤ کے سوا کچھ نہ تھا۔

سی ای او پیسکو نے ڈی پی او مردان سے قانونی کارروائی کی استدعا کی تھی۔

Read Comments