پنجاب بھر میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے لیکن صوبے کے 48 ہزار اسکولوں میں رواں تعلیمی سال میں مفت کتابیں نہیں مل سکیں۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مفت کتابیں شائع کرکے اسکولز میں تقسیم کرتا ہے۔
اسکولوں کے نتائج آنے سے پہلے مفت کتابیں اسکولز کے گوداموں میں پہنچادی جاتی تھی۔
ذرائع کے مطابق رواں تعلیمی سال میں تاحال کسی بھی اسکول میں نیا کورس نہیں پہنچ سکا ہے۔
پنجاب بھر میں آج سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں بیشتر طالب علم کتابوں کے بغیر ہی اسکول آنے پر مجبور ہوگئے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کم بجٹ اور قیمتیں بڑھنے پر محدود کتابیں پرنٹ کیں۔
اساتذہ بھی کتابوں کے لیے وئیر ہاؤس کے چکر لگانے پرمجبور ہیں۔