لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
درخواست گزار نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ ایم پی اے ناصر محمود چیمہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے پی پی 59 گوجرانوالہ سے دوسرے نمبر پر ووٹ لینے والے لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کے نتائج چیلنجکردیئے
این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار عبد الرحمان خانکانجو کامیاب