انٹربینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں صبح کے وقت مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملک کی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی لین دین کے دوران صبح کے وقت روپے کا پلڑا بھاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.80 روپے پر آگیا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کی صبح 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس اضافہ ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 67 ہزار 300 پوائنٹس پر آیا۔