Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2024 09:42am

فرانس میں مسجد کے باہر سے سور کا سر برآمد

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے ملک کے مشرقی حصے میں ایک مسجد کے قریب سورکا سر ملنے پر مسلمانوں کے خلاف ایسے ناقابل قبول اقدامات کی مذمت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ’نسلی منافرت پر اکسانے‘ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب جمعے کے روز ووسجز کے علاقے کونٹریکس ویل گاؤں کی ایک مسجد میں نمازیوں کو اسلام میں حرام قرار دیے گئے اس جانور کا سر ملا تھا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے ہفتے کی رات سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ شمالی فرانس میں دو دیگر مساجد کی بھی ’توہین‘ کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ، ’ ہفتے کے اختتام پر ویلنسینز اور فریزنے سورایسکو میں مساجد کو مسمار کر دیا گیا۔ ووسگیز کی ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ میں مسلمان ہم وطنوں کے خلاف ان ناقابل قبول اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔’

خیال رہے کہ یہ یہ واقعات رمضان کے مقدس مہینے کے دوران پیش آئے ہیں۔

Read Comments