Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2024 07:33am

سعودی عرب میں طوفانی بارش، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جب کہ مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین نے برسات کے دوران طواف کعبہ بھی کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ جبکہ جازان میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلوں کے باعث وادیوں میں پھنسے افراد کو ریسیکو کر لیا گیا۔

عسیر ریجن کے علاقے النماص میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

ژالہ باری کے باعث درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

بارش کے دوران طواف کعبہ

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی اور عمرہ زائرین نے برسات کے دوران طواف کعبہ کیا۔

زائرین نے دوران بارش اللہ کے حضور خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم غیر یقینی رہے گا۔

Read Comments