ایک چینی باشندہ کیلیفورنیا میں میرین کور کی بیس میں غیر قانونی طور پر داخل ہوگیا۔ متعلقہ اہلکاروں اور حکام نے اُسے نکل جانے کا حکم دیا۔ حکم نہ ماننے پر اُسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ نیو یارک پوسٹ نے بتایا کہ فوجی اڈے میں داخل ہونے والا چینی باشندہ امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔
یو ایس بارڈر پیٹرول کے ایل سینٹرو سیکٹر چیف پیٹرول ایجنٹ گریگری بووینو نے تصدیق کردی ہے کہ یہ باشندہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔ امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسی چینی باشندے نے ٹوئنٹی نائن پامز، کیلیفورنیا میں میرین کور ایئر گراؤنڈ کومبیٹ سینٹر میں بھی غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
یکم اکتوبر 2024 سے اب تک جنوبی سرحد سے 22 ہزار چینی باشندوں نے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش میں متعلقہ حکام اور اہلکاروں کا سامنا کیا ہے۔ 2022 میں ایسے 2176 اور 2021 میں 450 واقعات ہوئے تھے۔ امریکا کی اس سرحد سے 150 ملکوں کے باشندے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔