تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی۔ سب سے پہلے رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔ تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200روپے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد جاری ہے۔ تاجر اور دکانداروں کے لئے بھی اب ٹیکس دینا لازمی ہے، اس حوالے سے ایف بی آر نےتاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسکیم کے تحت ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہوگی۔ 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی کی جائے گی۔
چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز ، ریٹیلرز پر اسکیم کا اطلاق ہوگا۔ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر بھی اس اسکیم کا اطلاق ہوگا۔
تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا۔ تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔
رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔ تیس اپریل رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔