کراچی میں ڈکیتی وارداتیں شہریوں کی جان کیلئے خطرہ بن گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک اور شہری جان سے گیا ، مقتول چار بچوں کا باپ تھا، رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں جاں بحق شہریوں کی تعداد دس ہوگئی۔
ایوب گوٹھ ندی کے قریب ملزمان اور پولیس میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے تولیہ فیکٹری کا ملازم کانجھی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گولی کانجھی کو لگی، جس سے اس کی جان چلی گئی۔
مقتول کا تعلق میرپورخاص سے تھا، اہل خانہ کے مطابق کانجھی کو جب گولی لگی تو وہ کام سے گھر واپس آرہے تھے۔
پولیس نے ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔