پاکستان میں موجود بھارتی سفیر نے دعوت ملنے کے باوجود پاکستان کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے وزارت خارجہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں دیگر ممالک کے سفراء سمیت پاکستان میں تعینات بھارتی سفیر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔
بھارت میں بھی عدلیہ پر دباؤ کا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دعوت موصول ہونے کے باوجود بھارتی سفارت کار نے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی جو سفارتی آداب اور رویات کے خلاف ہے۔
بھارتی سفارت کار نے نہ تو افطار ڈنر میں عدم شرکت پر معذرت کی اور نہ ہی کوئی خط بھیجا۔
اس سے قبل ڈپلومیٹک کور کے لیے آخری افطار ڈنر 2022 میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دیا تھا، اُس افطار ڈنر میں بھارتی سفارت کار نے شرکت کی تھی۔