غذر میں بارش اور برفباری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
غذر میں چار سو پھیلی برف نے حسین وادی کا حسن مزید نکھار دیا۔
برفباری کے باعث ایک طرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب شہریوں کو ایندھن کی کمی کے باعث مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
اس کے علاوہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے بھی مقامی افراد کو شدید پریشانی ہورہی ہے۔
کچھ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑنے سے کچھ راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔