پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو کی این اے 207 نواب شاہ سے بلا مقابلہ کامیابی پر پی ٹی آئی کے الزامات سندھ حکومت نے مسترد کر دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے الزام عائد کیا تھا کہ آصفہ بھٹو کے مخالف امیدواروں کو گرفتار کیا گیا اور صرف آصفہ کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات منظور ہونے دیئے گئے۔۔اس پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایک بیان میں کہا کہ نوابشاہ سےاین اے207کےامیدوارکوگرفتارنہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ،منافقت اورپروپیگنڈاان لوگوں کا وطیرہ ہے، مشہوری اورسپورٹ کیلئےالزام سےگریزکیاجائے۔
ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ انتخابات میں مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آئیں، انتشارکی سیاست جمہوریت کےحسن پربدنما داغ ہے۔