پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کر رہے تھے جو کہ اب پاکستان آرمی کے ٹریننگ کیمپ میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔
تاہم عمرے کے دوران کھلاڑی کی دلچسپ اور توجہ طلب ویڈیوز اور تصاویر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان بابر اعظم کی مسجد نبوی ﷺ میں موجودگی کی ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
ویڈیو میں بابر اعظم کو مسجد نبویﷺ میں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ نمار کی ادائیگی اور عبادت میں مگن دکھائی دے رہے ہیں۔
بابر اعظم مسجد نبوی ﷺ میں دوران نماز سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ چہرے پر ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم اس دوران اپنا رومال بھی ساتھ لیے ہوئے تھے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس سب میں وہ آنکھوں میں شائستگی لیے موجود رہے۔
بابر اعظم کے ساتھ ایک اور شخص کو دیکھا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر مسجد نبویﷺ کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے اور عبادت کے صحیح طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں بابر اعظم کو مسجد نبوی ﷺ میں نماز کے بعد دعا مانگتے دیکھا گیا جس پر صارف نے لکھا کہ بابر اعظم روضہ رسول ﷺ پر دعا مانگ رہے ہیں، ساتھ ہی صارف نے دل والا ایموجی بھی شئیر کیا۔
جس پر ایک صارف نے کی جانب سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی شئیر کیا۔
جبکہ ایک اور صارف نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائے، جبکہ کچھ صارفین ’ماشااللہ‘ لکھتے دکھائی دیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم روضہ رسول ﷺ پر دل سے دعا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بابر کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔