ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کےامیدوار سنی اتحادکونسل کےٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے اور ایک ہی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے جس کے تحت این اے 119 سےشہزاد فاروق کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل نے تمام امیدواروں کا ممکنہ انتخابی نشان گھوڑاہوگا۔
ضمنی انتخابات 2024 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید 6 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پی پی 266 رحیم یارخان سے چوہدری سمیع اللہ جٹ امیدوارہوں گے۔ پی پی 290 ڈیرہ غازی خان سے مہرسجاد چھینہ ایلکشن لڑیں گے۔
پی پی 147 لاہور سے محمد مدنی کو ٹکٹ دے دیا گیا جبکہ پی پی 36 وزیرآباد سے فیاض چھٹہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
اسی طرح پی پی 22 تلاگنگ سے حکیم نثار احمد کو ٹکٹ دیا گیا جبکہ پی پی 93 بھکر سے محمد افضل خان کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔