Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2024 10:36pm

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، سربراہی اب وزیر اعظم کریں گے

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے، کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی اب وزیراعظم خود کریں گے جبکہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی۔ وزیر داخلہ کو ای سی ایل کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیرقانون، وزیرصنعت وپیداوار اور وزیر انسانی وسائل بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرقانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Read Comments