کراچی میں قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون پرتشدد کا واقعہ سرجانی ٹاون کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ اپنا پلاٹ دیکھنے آئی۔
قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون کو اسکے پلاٹ پر آنے سے روکا گیا، ملزم نے خاتون کو تھپڑ مارے، اسکے پیچھے بھی بھاگتے رہے۔ خاتون خود کو ملزم سے بچاتی رہی۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود خاتون نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی خاتون نے کوئی شکایت درج کروائی ہے۔