دادو میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر احمد جونیجو کے مد مقابل تمام امیدوار دستبردار ہوگئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما زبیر احمد جونیجو بلامقابلہ ایم پی اے منتخب ہوگئے ہیں۔
حلقہ پی ایس 80 خیرپور ناتھن شاہ میں ضمنی انتخابات کیلئے 12 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ جی ڈی اے اور جے یو آئی کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔
حلقہ پی ایس 80 کی نشست نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
حلقے میں اکیس اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے تھے۔