Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2024 08:11pm

پی آئی اے کی نجکاری کے باوجود تقریباً 49 فیصد شیئرزحکومت کے پاس رہیں گے

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے باوجود تقریباً 49 فیصد شیئرزحکومت کے پاس رہیں گے۔

پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کے لیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے کرلی گئی۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی جاری کیا جائے گا اور اثاثے واپس منتقل ہوجائیں گے۔ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10 برس میں تقریباً 12 فیصد شرح سود پرملے گا۔

ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے موصول رقم بحالی کیلئے خرچ کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اس کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا۔ ٹرم شیٹ سائن کے مطابق بینکوں کو سکوک، اسلامک اور کنونشنل بانڈزجاری کیے جا سکتے ہیں۔

Read Comments