گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گر کر جاںبحق ہونے والے 6 سالہ ابیہان کی والدہ نے کے ایم سی اور واٹربورڈ کےخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔
ہرجانے کا دعویٰ کراچی کی مقامی عدالت میں دائر کیا گیا۔ ہرجانے کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ واٹربورڈ سے 6 کروڑ 2 لاکھ روپے دلوائے جائیں۔
متاثرین کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کاکہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کےایم سی کی غفلت سے واقعہ پیش ہواہے، اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔
وکیل نے بتایا کہ اون ہائٹس کے رہائشی نے پہلے ہی گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف صوبائی محتسب کے پاس درخواست دائر کررکھی تھی، ابیہان اپنے بھائی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا تھا۔
واقعہ میں نامزد ملزم عدالت سے ضمانت حاصل کرچکےہیں۔
واضح رہے کہ اطلاع دینے کے آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی، لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی، کے ایم سی اور واٹر بورڈ انتظامیہ تاخیر سے آنے کے بعد بھی ناکام رہی تھی۔