وسطی کرم کے علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ضلع سوات سے تھا۔
مقامی قبائل نے اپنی مدد اپ کے تحت کوئلے کے کان سے لاشیں نکال لیں۔
آج نیوز کے نمائندے کے مطابق یہ سانحہ وسطی کرم کے دور افتادہ علاقے ٹنڈ خیدادخیل میں رونما ہوا۔
ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ نے بتایا ہے کہ اس سانحے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حکم زادہ، اس کا بیٹا دانش خان، بھائی شیریں زادہ اور شاہ رخ شامل ہیں۔