لہسن کو عام طور پر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اس سبزی کو مختلف بیماریوں کے خلاف فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، کولسٹرول میں کمی، شوگر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
یہاں آپ کو لہسن کے چند حیرت انگیز فوائد بتاتے ہیں، جو خالی پیٹ اسے کھانے سے ہوتے ہیں۔
لہسن کچاکھانے سے ٹھنڈ اور کھانسی کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔ بہترین نتیجے کے لئے خالی پیٹ دو لہسن کے جوئے کھانا کافی مفید رہ سکتا ہے۔
لہسن اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹز ذہنی افعال کی کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے۔
لہسن میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔ لہسن آنکھوں کی بہتر صحت بنانے کے لئے مدد فراہم کر سکتا ہے ۔
لہسن میں ایلیسن کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ یہ سفید خلیوں کو ایکٹیو کرتا ہے، جو جسم کو خطرناک انفیکشن سے بچانے کے لئے لازمی ہے ۔
صبح کے وقت لہسن کھانا آپ کے مدافعاتی نظام کو نیچرل کک دیتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
لہسن انجئیوٹینسن ہارمون سے بچاتا ہے، جو کہ بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے یہ آپکی خون کی شریانوں میں خون کے آسانی سے بہاو میں بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
لہسن آپ کے جسم کےافعال کو بہتر بنا کر زندگی کے دورانیے کو بڑھا سکتا ہے۔ آپ کے جسم کے اعضاء کو لہسن بہتر بناتا ہے جو کہ آپ کی زندگی کو لمبا کر سکتا ہے۔
لہسن کے بے شمار فائدوں میں سے ایک کولسٹرول کو کم کر سکتا ہے۔ لہسن پر مشتمل سپلیمنٹ کو اگرلگاتاردو ماہ تک لیا جائے تو%LDL10کم ہوتے دیکھا گیا ہے.
خالی پیٹ لہسن کو پانی کے ساتھ کھایا جائے تو جسم کو ڈیٹوکسیفیکیشن کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ یہ آپ کے جسم سےتمام زہریلے مادوں کے اخراج اور ذیابیطس، ڈپریشن، اور کئی مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے ۔
آج کل خواتین میں کڈنی انفیکشن عام ہے۔ لہسن انکے لئے بہت مفید ٹریٹمنٹ ہے ۔لہسن کے ذریعے ان سے بچا جاسکتا ہے۔