سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، 6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں مزید ارکان شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، کابینہ میں مزید 6 وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔
6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں توسیع متوقع ہے، ایک ہندو اور ایک خاتون رکن کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔
سندھ کابینہ میں مشیر شامل کرکے اہم محکمے دیے جائیں گے جبکہ کابینہ میں مرحلے وار معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔